شریک حیات کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا ۔
سبھی جوان ان مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں ۔
جیسا کہ ہم یہ بات جانتے ہیں کہ ان آخری سالوں میں شادیوں کی تعداد میں بہت کمی واقع ہوئی ہے ۔اور مقابلہ میں شادی کرنے کے سن و سال میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیاہے ،خصوصا بڑے شہر اور متمدن شہر وں میں رہنے والے افراد اس بلا کازیادہ شکار ہیں ۔یہاں تک کہ شادیاں اتنی زیادہ عمر میں ہوتی ہیں کہ جوان اپنے تمام جوش و خروش اور تازگی کو گواں بیٹھتا ہے اور شادی کا مناسب و بہتر ین وقت جاچکا ہوتا ہے ۔ شادی کی تاخیرکے بہت سے اسباب وعلل ہیں،
